علاج نہ ہونے پر ہیپاٹائٹس میں مبتلا 3 بہن بھائیوں کامظاہرہ

ہیپاٹائٹس پروگرام میں اقرباپروری کا نوٹس لیا جائے،مریضوں کو ادویہ فراہم کی جائیں،شفیع محمد


Numainda Express July 23, 2013
احتجاج میں شریک شفیع محمد اور اس کی2 بہنوں صوفیہ اور نادیہ نے بتایا کہ وہ تینوں ہیپاٹائٹس ڈی کے مرض میں مبتلا ہیں۔ فوٹو: فائل

ہیپاٹائٹس کے مرض میں مبتلا گھوٹکی کے گاؤں جمشید علی بوزدار کے رہائشی3 بھائی بہنوں نے ہیپاٹائٹس کے علاج کے حوالے سے سرکاری طور پر علاج کی سہولتیں فراہم نہ کرنے کے خلاف پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا۔

احتجاج میں شریک شفیع محمد اور اس کی2 بہنوں صوفیہ اور نادیہ نے بتایا کہ وہ تینوں ہیپاٹائٹس ڈی کے مرض میں مبتلا ہیں اور ڈاکٹروں نے انھیں 24 سے 29 ہفتوں کا انجیکشن کورس بتایا ہے، ادویہ کے حوالے سے جب ہم ڈائریکٹر ہیلتھ سروسز اور ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرام کے حکام کے پاس گئے تو انھوں نے یہ کہہ کر ہمیں ٹال دیا کہ ابھی ہمارے پاس بجٹ نہیں آیا اور جب بجٹ آئے گا تو انجیکشن اور دیگر ادویہ فراہم کر دی جائیں گی تاہم اس کے برعکس منظور نظرافراد کو انجیکشن اور دیگر ادویہ فراہم کی جارہی ہیں۔



انھوں نے وزیر اعلیٰ سندھ سے اپیل کی کہ وہ ہیپاٹائٹس پروگرام میں ہونے والی اقرباپروری اور اپنے منظور نظر افراد کو انجیکشن اورادویہ فراہم کرنے کا نوٹس لیتے ہوئے اس کے مرتکب افسران کے خلاف کارروائی کریں اور غریبوں کو ترجیح بنیادوں پر انجیکشن اور ادویہ فراہم کرنے کی ہدایت کی جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |