ٹنڈو آدم کپاس کی فصل پر ملی بگ وائرس کا حملہ کا شتکار پریشان

کئی علاقوں میں کھڑی فصل کو شدید نقصان،پیداوار متاثر ہونے کا خدشہ، حکومت نوٹس لے، کاشتکار


Express Desk July 22, 2013
کاشتکاروں قادر داد مری، محمد موسیٰ مگسی اور دیگر نے بتایا کہ کپاس کی فصل پر وائرس حملے کے بعد کپاس کے فصل کو کافی نقصان پہنچ رہا ہے۔ فوٹو: فائل

تحصیل ٹنڈو آدم میں کپاس کی فصل پر ملی بگ، سفید مکھی اور امریکن سنڈی نے حملہ کردیا ۔

مختلف اقسام کے وائرس کے حملے کے بعد تحصیل ٹنڈو آدم کے علاقوں میں بڑے رقبے پر کاشت کی گئی کپاس کی فصل کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے، اس سال کپاس کی بمپر فصل کی توقع تھی مگر ملی بگ، سفید مکھی اور امریکن سنڈی کے حملے کے بعد کاشتکاروں کی خواہشات پر پانی پھر گیا ہے اور کاشتکار پریشان ہیں۔



کاشتکاروں قادر داد مری، محمد موسیٰ مگسی اور دیگر نے بتایا کہ کپاس کی فصل پر وائرس حملے کے بعد کپاس کے فصل کو کافی نقصان پہنچ رہا ہے۔ انھوں نے کہاکہ فیلڈ اسسٹنٹ بھی فصلوں کو دیکھنے نہیں آئے وہ لوگ صرف بڑے وڈیروں کی زمینوں پر جاکر فصل دیکھتے ہیں۔ انھوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ کپاس کی فصل پر وائرس کے حملے کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں