پولیس نے آج بتایا کہ ضلع اوکاڑہ میں ایک حجام کی بااثر مقامی خاندان کی شادی شدہ عورت کے ساتھ غیر قانونی تعلقات رکھنے پر لرزہ انگیز طریقے سے مسخ کرنے کی وجہ اپنی زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
آفیسر نے بتایا کہ 32 سالہ یوسف خان کو 7 جاگیردار افراد نے اغوا کیا تھا جنہوں نے چاقو سے اسکی آنکھیں نکالی پھر اسکے کان، ناک اور زبان کاٹ دیے۔
یہ وحشیانہ واقعہ ضلع اوکاڑہ کے گائوں مرزاپور میں رونما ہوا، جو لاہور کی مشرق میں 120 کلومیٹر کی دوری پر ہے۔
یوسف خان پر عورت سے ناجائز تعلقات کا الزام لگایا گیا تھا۔ تحقیقات میں شامل ایک پولیس افسر نے اے ایف پی کو فون پر بتایا کہ ہم نے پانچ مجرموں کو گرفتار کر لیا ہے۔
ریاض نے کہا کہ انہوں نے ایک مرد اور عورت کو اُمید دلائی ہے کہ اس خوف ناک واقعے میں ملوث مزید افراد کو بھی جلد گرفتار کیا جائے گا۔
ریاض نے کہا کہ خاندان نے یوسف کو کئی بار غیر قانونی رشتے کو ختم کرنے کےلئے خبردار کیا تھا اور انہیں حجام کو سزا دینے کےلیے مجبوراً یہ شدید قدم اٹھانا پڑا۔
ثناء اللہ، ضلعی پولیس سربراہ کے دفتر کا ایک افسر جو صرف ایک ہی نام سے جاتا ہے، اُس نے اس واقعے اور گرفتاریوں کی تصدیق کی۔
پولیس نے کہا کہ خان کو بعد میں ایک مقامی ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹر ان کی زندگی کو بچانے کی کوشش کر رہے تھے۔