خان پور سے 4 ہزار سال قدیم آثار دریافت

نوادرات میں برتن، اوزاروں کی باقیات سمیت پتھر کی اشیا شامل

کھدائی کا کام چینی ماہرین کے ساتھ عرصہ سے جاری تھا جس میں پنجاب حکومت نے بھی تعاون فراہم کیا (فوٹو: ایکسپریس)

چینی ماہرین نے 17 سو قبل مسیح دور کے کھنڈرات سے بڑی تعداد میں پرانے نوادرات دریافت کرلیے۔

خانپور کے قریب کھدائی کے دوران برآمد ہونے والے نوادرات میں مٹی کے برتن لوہے کے اوزاروں کی باقیات سمیت پتھر کی اشیا شامل ہیں جن کا تعلق آثار قدیمہ ہڑپہ اور انڈین تہذیت وثقافت سے ملتا ہے۔

ذرائع کے مطابق چین کی 3 مختلف یونیورسٹیوں کے طلبا اور محکمہ آثار قدیمہ نے مشترکہ کاوشوں سے 17سو قبل مسیح دور کے کھنڈرات سے بڑی تعداد میں نوادرات دریافت کر لیے ہیں۔




ذرائع نے بتایا ہے کہ نئے دریافت ہونے والے نوادرات کا تعلق ہڑپہ اور انڈین تہذیب سے ہے یہ نئی دریافت علاقہ میں تاریخ شناسی اور قدیم تاریخ کے بارے میں مزید اہم معلومات کے ساتھ تاریخ میں کلیدی کردار بھی ادا کرے گی۔

رابطہ کرنے پر محکمہ آثار قدیمہ کے ذمہ دار ناصر خان نے اس بارے میں بتایا ہے کہ کھدائی کے دوران بڑی تعداد میں مٹی کے برتن، لوہے کے اوزار کی باقیات اور پتھر سے بنی اشیاء کی باقیات ملی ہیں۔ انھوں نے کہا کہ دریافت شدہ اشیا کے متعلق تحقیقات کے بعد اس علاقے میں گندھارا تہذیب سے پہلے کی تاریخ کو سمجھنے میں مدد ملے گی۔
Load Next Story