گرڈ اسٹیشن میں خرابی کئی دیہات اندھیرے میں ڈوب گئے

تھرپارکر اور عمر کوٹ میں بھی جزوی طور پر بجلی بند ،افطاری کی تیاریوں میں مشکلات


Express News Desk July 22, 2013
متاثرہ شہروں میں لوگوں نے اندھیرے میں بھی افطار کیا جبکہ تراویح اور نماز میں بھی مشکلات کا سامنا رہا۔ فوٹو: فائل

لاہور: میرپورخاص گرڈ اسٹیشن کی مین پاور لائن کا جمپر ٹوٹ جانے کے باعث میرپورخاص اور سانگھڑ اضلاع کے کئی دیہات اندھیرے میں ڈوب گئے۔

جبکہ تھرپارکر اور عمرکوٹ میں بھی 7گھنٹوں تک جزوی طور پر بجلی کی فراہمی معطل ہوگئیں۔ متاثرہ شہروں میں لوگوں نے اندھیرے میں بھی افطار کیا جبکہ تراویح اور نماز میں بھی مشکلات کا سامنا رہا۔ تفصیلات کے مطابق پیر کی شام 4 بجے میرپورخاص گرڈ اسٹیشن کو پاور سپلائی کرنے والی 220 کے وی کی لائن میں خرابی کے باعث میرپورخاص، سانگھڑ، شاہ پور چاکر شہر اور اس سے ملحقہ سیکڑوں دیہاتوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی اور مزکورہ علاقوں میں اندھیرا چھا گیا جبکہ تھرپارکر اور عمر کوٹ میں بھی جزوی طور پر بجلی بند ہوگئی۔



جس کے باعث مذکورہ اضلاع کے شہروں میں لوگوں نے اندھیرے میں افطار کیا جبکہ نماز تراویح کی ادائیگی میں بھی مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، تاہم سات گھنٹوں بعد خرابی درست کر کے بجلی بحال کردی گئی۔ میرپورخاص گرڈ اسٹیشن کے لائن سپرٹنڈنٹ مشتاق احمد کے مطابق گرڈ اسٹیشن کو پاور سپلائی کرنے والی 220 کے وی کی لائن کے جمپر ٹوٹ جانے کے باعث بجلی کا بریک ڈاون ہوا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں