’’پاکستان سے داعش کی تاجکستان سرحد منتقلی‘‘ بیان کی روسی تردید
نائب وزیر داخلہ ایگورز وبوو کا بیان زبان کا پھسلنا تھا، ترجمان وزارت خارجہ ماریہ زخاروو
'' پاکستان سے نامعلوم ہیلی کاپٹرز کے ذریعے داعش کے شدت پسندوں کو روس تاجکستان سرحد پر منتقل کیا گیا ہے'' محض زبان کا پھسلنا تھا۔ روسی وزارت خارجہ کیترجمان ماریہ زخارووا نے وضاحت کر دی۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریہ زخارووا نے کہا ہے کہ خطے سمیت افغانستان میں جاری دہشتگری کا خاتمہ کرنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ ہفتے روسی نائب وزیر داخلہ ایگور زوبوو کی جانب سے سامنے آنے والا بیان جس میں کہا گیا تھا کہ پاکستان سے نامعلوم ہیلی کاپٹرز کے ذریعہ داعش کے شدت پسندوں کو روس تاجکستان سرحد پرمنتقل کیا گیا ہے صرف زبان کا پھسلنا تھا۔
روسی وزارت خارجہ کی ترجمان کا کہنا تھا کے ہم پاکستان کے ساتھ افغان امن ایجنڈے کو تکمیل تک پہنچانے، اور دونوں ممالک کے درمیان مشترکہ مفادات کے تحت داعش جیسی شدت پسند تنظیم کو افغانستان میں مستحکم ہونے سے روکنے کیلئے بھرپور تعاون کر رہے ہیں۔