تعلیم کے ذریعے قوم کی تقدیر بدلی جاسکتی ہے ایازپلیجو

سندھ کے عوام کو جہالت اورجاگیردارانہ سماج کے شکنجے میں جکڑ دیا گیا ہے،طلبا سے گفتگو


Numainda Express July 23, 2013
سندھ کے نوجوان محنتی اور ذہین ہیں اور دنیا کے نوجوانوں کے ساتھ شانہ بشانہ چل سکتے ہیں، ایاز لطیف پلیجو فوٹو: ایکسپریس/ فائل

قومی عوامی تحریک کے مرکزی صدر ایاز لطیف پلیجو نے کہا ہے کہ تعلیم کے ذریعے سندھ کے عوام کی قسمت تبدیل کی جا سکتی ہے۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے سندھی شاگرد تحریک کے وفد سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اعلیٰ تعلیم کی بنیاد پر ترقی حاصل کرنے والی قومیں آج دنیا کے نقشے پر خوشحال ہیں اور آزاد زندگی گزارتی ہیں لیکن بد قسمتی سے سندھ کے عوام کو جہالت کے حوالے کر کے جاگیردارانہ سماج کے شکنجے میں جکڑ دیا گیا ہے۔



ان کا کہنا تھا کہ سندھ کے نوجوان محنتی اور ذہین ہیں اور دنیا کے نوجوانوں کے ساتھ شانہ بشانہ چل سکتے ہیں، لیکن سندھی عوام کے ساتھ حکومت سندھ نے جو حشر کیا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں