برطانوی حکومت کا انٹرنیٹ پر فحش مواد بلاک کرنے کا فیصلہ

نئی پالیسی کے مطابق برطانیہ میں تمام گھریلو انٹرنیٹ کنکشنز پر فحش مواد بلاک کردیا جائے گا۔


ویب ڈیسک July 23, 2013
بچوں تک فحش مواد کی رسائی روکنے کے لئے انٹرنیٹ کے علاوہ مارکیٹوں اور دیگر ذرائع پر بھی کنٹرول کیا جائے گا۔ فوٹو: فائل

برطانوی حکومت نے معاشرے میں بڑھتی ہوئی بے راہ روی پر قابو پانے کےلئے انٹرنیٹ پر فحش مواد بلاک کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے اس سلسلے میں انٹرنیٹ کمپنیوں کو فحش مواد تک بچوں کی رسائی ختم کرنے کے لئے نئے فلٹر متعارف کرانے پر زور دیا ہے۔ برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق ڈیوڈ کیمرون کی جانب سے جلد یہ اعلان بھی متوقع ہے کہ جبری زیادتی کی عکاسی کرنے والے فحش مواد کو جرم قرار دیا جائے کیونکہ فحش مواد بچوں کے بچپن کو تباہ کرنے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

نئی پالیسی کے مطابق برطانیہ میں تمام گھریلو انٹرنیٹ کنکشنز پر فحش مواد بلاک کردیا جائے گا اور بلاک کئے گئے مواد کو بحال کرانے کے لئے درخواست دینا ہوگی۔ بچوں تک فحش مواد کی رسائی روکنے کے لئے انٹرنیٹ کے علاوہ مارکیٹوں اور دیگر ذرائع پر بھی کنٹرول کیا جائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |