مصر كی آئی ايم ايف سے 48 ارب ڈالر قرضے كی درخواست

مصر كا اندرونی قرضہ ايک سو ترانوے ارب ڈالر اور بيرونی قرضہ تيتيس اشاريہ آٹھ ارب ڈالر ہے۔


APP August 23, 2012
مصر كا اندرونی قرضہ ايک سو ترانوے ارب ڈالر اور بيرونی قرضہ تيتيس اشاريہ آٹھ ارب ڈالر ہے۔

مصر نے آئی ايم ايف سے 4.8 ارب ڈالر قرضے كی درخواست كی ہے۔ يہ درخواست مصری صدر محمد مرسی اور آئی ايم ايف كی سربراہ كرسٹين لگارڈے كے درميان ہونے والی ملاقات ميں كی گئی ہے۔

كرسٹين لگارڈے كا كہنا تھا كہ آئی ايم ايف اس درخواست كا جلد جواب دينے كی كوشش كرے گا، جبكہ مصری وزيرِ اعظم ہشام قنديل نے اميد ظاہر كی ہے كہ يہ معاہدہ اس سال كے اختتام سے پہلے طے پا جائے گا۔

مصر كو سياحت اور غير ملكی سرمايہ كاری ميں كمی كے باعث مالی بحران كا سامنا ہے۔ گزشتہ سال كی حكومت مخالف تحريک كے مقابلے ميں مصر كے زرِمبادلہ كے ذخائر اس وقت تقريباً نصف رہ گئے ہيں۔ حكومت كو قرضوں كی واپسی اور بيرونی ادائيگيوں ميں توازن كی مشكلات كا سامنا ہے جبكہ حكومتی قرضہ جات كا بيشتر بوجھ مقامی بينک سنبھال رہے ہيں ۔

ماہرين كا كہنا ہے كہ مصر كرنسی كی قيمت كو گرنے سے بچانے كے ليے غير ملكی امداد كی شديد ضرورت ہے۔ مصر كے آئندہ مالی سال كے بجٹ ميں خسارے كی شرح مجموعی ملكی پيداوار كے مقابلے ميں سات اشاريہ نو فيصد متوقع ہے جبكہ ملک كا اندرونی قرضہ ايک سو ترانوے ارب ڈالر اور بيرونی قرضہ تيتيس اشاريہ آٹھ ارب ڈالر ہے۔

سابق صدر حسنی مبارک كی حكومت كا تختہ الٹے جانے كے بعد سے مصر اور آئی ايم ايف كے درميان 18 ماہ سے مذاكرات جاری ہيں تاہم كسی بھی معاہدے كے طے نہ پانے كی وجہ آئی ايم ايف كی جانب سے كسی بھی قرضے كے ليے وسيع تر سياسی حمايت كا مطالبہ ہے۔

صدر محمد مرسی كے حكومت تشكيل دينے كے بعد بہت سے مبصرين كا ماننا ہے كہ معاہدہ طے پانے كے بہت امكانات ہيں ۔

آئی ايم ايف كي سربراہ كے ساتھ ملاقات كے بعد وزيرِ اعظم قنديل كا كہنا تھا كہ وہ توقع كرتے ہيں كہ آئی ايم ايف كا قرضہ پانچ سال كی مدت كے ليے ہوگا اور اس ميں 39 ماہ كی رعايتی مدت بھی ہوگی۔ انہوں نے كہا كہ توقع ہے اس قرضے ميں سود كی شرح ايک اشاريہ ايک فيصد ہوگی۔

انہوں نے مزيد كہا كہ حكومت نے ايک اقتصادی منصوبہ تيار كيا ہے جس ميں خسارے ميں كمی اور سرمايہ كاری ميں اضافے كے ليے لائحہِ عمل كے ساتھ ايسی تجاويز بھی شامل ہيں جن سے اس بات كو يقينی بنايا جا سكے كہ حكومتی مراعات ان لوگوں كو مليں جن كو ان كی سب سے زيادہ ضرورت ہے۔

كرسٹين لگارڈے كا كہنا تھا كہ وہ حكومت منصوبہ بندی سے متاثر ہيں تاہم ابھی تک انہوں نے قرضے كی تفصيلات پر مذاكرات نہيں كيے ہيں ۔

مصری وزير خزانہ ممتاز السعد نے رياستی بجٹ ميں خسارے كی كمی كے ليے امريكہ سے بھی امداد كی درخواست كی تھی۔ اس ماہ كے آغاز ميں سعودی عرب نے ڈيڑھ ارب ڈالر كی براہِ راست بجٹ امداد كے علاوہ امدادی منصوبوں كی مد ميں 43 كڑوڑ ڈالر كا وعدہ كيا تھا۔

اس كے علاوہ انہوں نے تيل كی درآمدات كے ليے 75كڑوڑ ڈالر تک كے قرضوں كی بھی اجازت دينے كا اعلان كيا ہے۔

قطر كا بھی كہنا ہے كہ وہ مصری مركزی بينک ميں دو ارب ڈالر جمع كروائے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں