خیبر پختونخوا میں کمپلسری ایجوکیشن ایکٹ نام تک محدود

دو سال گزر جانے کے باوجود صوبائی حکومت کمپلسری ایجوکیشن ایکٹ کے قوانین متعین نہ کر سکی


محمد ہارون February 01, 2019
خیبر پختونخوا میں 15 سے 16 سال کی عمر کے 25 لاکھ بچے اسکول نہیں جاتے فوٹو: فائل

خیبرپختونخوا میں صوبائی حکومت دوسال گزرجانے کے باوجود کمپلسری ایجوکیشن ایکٹ کے قوانین متعین نہ کرسکی۔

صوبائی دارالحکومت سمیت خیبر پختونخوا کے بڑے شہروں کے مصروف چوراہوں میں بھیک مانگنے، مستری خانوں اور گندگی کے ڈھیر میں رزق کی تلاش میں سرگرداں 5 سے 16 سال تک کے بچوں بچیوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہونے لگا ہے لیکن دو سال گزر جانے کے باوجود صوبائی حکومت کمپلسری ایجوکیشن ایکٹ کے قوانین متعین نہ کر سکی۔

2016 میں سابق صوبائی حکومت نے 18 ویں ترمیم کی روشنی میں صوبے میں 5 سال سے 16 سال تک کے بچوں کی تعلیم حکومت وقت پر لازمی اور مفت قرار دئے جانے کی غرض سے صوبائی اسمبلی سے کمپلسری ایجوکیشن ایکٹ منظور کرایا جس کا مقصد یہی تھا کے صوبے میں اسکول نا پڑھنے والے 5 سے 16 سال تک کے بچوں کو حکومت مفت اور لازمی تعلیمی سہولیات فراہم کرے گی اور ان بچوں سے بھیک منگوانے یا مزدوری کروانے والے والدین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

کمپلسری ایجوکیشن ایکٹ کو منظور ہوئے اب 2 سال گزر چکے ہیں مگر تاحال صوبائی حکومت اس ایکٹ کی روشنی میں قوانین نہیں بناسکی۔ محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا کے اسپیشل سیکریٹری نے بتایا کہ قانونی مسودے کو محکمہ قانون خیبر پختونخوا ارسال کیا جا چکا ہے جیسے ہی اس کی منظوری آئے گی ایکٹ پر عمل در آمد شروع ہو گا۔

محکمہ تعلیم کی طرف سے 2017 میں 25 کروڑ روپے کے فنڈز سے 40 ہزار اساتذہ سے صوبے بھر میں اسکول نا جانے والے 5 سے 10 اور 11 سے 16 سال کے بچوں کے حوالے سے سروے کرایا گیا، جس میں یہ رپورٹ پیش کی گئی ہے کہ 5 سے 10 سال کی عمر کے اسکول نا جانے والے بچوں کی تعداد 9 لاکھ ہے جب کہ 11 سے 16 سال کے بچوں کی تعداد 7 لاکھ ہے مگر حال ہی میں ایک غیر ملکی این جی او نے اپنے سروے میں محکمہ تعلیم کو رپورٹ پیش کی ہے کہ صوبے میں 5 سے 16 سال تک اسکول نا جانے والے بچوں کی تعداد 25 لاکھ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |