بلال شیخ پر کیے جانیوالے حملے میں زخمی حکومتی امداد کا منتظر

اکرم کے آغاخان اسپتال میں ابتک 5 آپریشن ہوئے، بل3 لاکھ روپے بن چکا ہے


Staff Reporter July 23, 2013
محمد اکرم کو وقوعے کے بعد شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال لایا گیا تھا جہاں اس کے علاج پر توجہ نہیں دی گئی۔ فوٹو: رائٹرز

صدر آصف علی زرداری کے چیف سیکیورٹی آفیسر بلال شیخ پر کیے جانے والے خوکش بم دھماکے کی زد میں آ کر زخمی ہونے والا ایف آئی اے کا اہلکارمحمد اکرم علاج کے لیے حکومتی امداد کامنتظر ہے۔

زخمی محمد اکرم آغاخان اسپتال میں زیر علاج ہے، اب تک اس کے 5 مختلف آپریشن کیے جاچکے ہیں جس کا بل3 لاکھ روپے بن چکا ہے، محمد اکرم کو وقوعے کے بعد شدید زخمی حالت میں جناح اسپتال لایا گیا تھا جہاں اس کے علاج پر توجہ نہیں دی گئی جس کی وجہ سے اس کے زخم میں پیچیدگیاں بھی پیدا ہوگئی تھیں۔



اس صورتحال کو دیکھتے ہوئے اس کے رشتے داروں نے محمد اکرم کوآغاخان اسپتال میں داخل کرا دیا تھا، محمد اکرم ایف آئی اے میں اسٹینوگرافر کی حیثیت سے کام کرتا ہے اوراپنے خاندان کا واحد کفیل ہے، ایک ٹانگ میں بم کا ٹکڑا لگنے سے ہڈی ٹوٹ چکی ہے جبکہ ایک ہاتھ بال بیرنگ کی وجہ سے چھلنی ہوگیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں