کرپشن اور نسل پرستانہ ریمارکس سے کھیل کی  شہرت داغ دار ہوئی ڈیوڈ رچرڈسن

مس کنڈکٹ اور فکسنگ کی روک تھام کے لیے مزید سخت فیصلے لینا ہوں گے، چیف ایگزیکٹو آئی سی سی


Muhammad Yousuf Anjum February 01, 2019
مس کنڈکٹ اور فکسنگ کی روک تھام کے لیے مزید سخت فیصلے لینا ہوں گے، چیف ایگزیکٹو آئی سی سی

PARIS: چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن کا کہنا ہے کہ کرپشن اور نسل پرستانہ ریمارکس سے کھیل کی شہرت داغ دار ہوئی۔

ایک انٹرویو میں آئی سی سی کے چیف ایگزیکٹو ڈیوڈ رچرڈسن نے واضح کیا ہے کہ ہم نے کھیل کی اسپرٹ کو برقرا راور محفوظ رکھنا ہے، ہم نے ایسے واقعات پر ضروری اقدامات کیے ہیں تاکہ سب کو یہ پیغام جائے کہ ان چیزوں کو برداشت نہیں کیاجاسکتا، مس کنڈکٹ اور فکسنگ کی روک تھام کے لیے مزید سخت فیصلے لینا ہوں گے، سری لنکا میں کرکٹ کرپشن واقعات پر کھلاڑی معلومات شیئر کررہے ہیں جس سے ہمیں کافی مدد ملے سکے گی۔

ڈیوڈ رچرڈسن ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان اور بھارت کو ایک گروپ میں نہ رکھنے پر آئی سی سی چیف ایگزیکٹو کا موقف تھا کہ ہم نے سینیک فارمولے کے تحت گروپس بنائے ہیں، جس کے تحت نمبر ون، اے ،نمبرٹو بی ، نمبر تھری سی اور نمبر فور ڈی گروپ میں جاتا ہے، ہم گروپس کو متوازن رکھنا چاہتے ہیں، اس لیے پاکستان اور بھارت الگ الگ گروپ میں کھیلیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |