افغانستانامريكی فوجی ہلاكتوں كی تعداد 2000سے تجاوز کرگئی

جنرل مارٹن ڈيمپسی نے ايسی ہی ہلاكتوں پر افغان اور نيٹو كمانڈروں سے بات چيت كے ليے پير كو كابل كا دورہ بھی كيا


Online August 23, 2012
حملوں ميں بين الاقوامی افواج كے 39اہلكار مارے جا چكے ہيں، فوٹو : اے ایف پی فائل

نصف اہلكار گزشتہ 27ماہ كے دوران مارے گئے، جنگ ميں بڑی تعداد ميں افغان آرمی اور پوليس كے اہلكار بھی مارے گئے ،اقوام متحدہ

افغانستان ميں انسداد دہشت گردی كی عالمی مہم ميں ہلاك ہونے والے امريكی فوجيوں كی تعداد 2,000سے تجاوز كر گئی ہےاور ان ميں سے نصف اہلكار گزشتہ 27ماہ كے دوران مارے گئے ہیں، اقوام متحدہ كے مطابق2001ء ميں شروع ہونے والی اس جنگ ميں بڑی تعداد ميں افغان آرمی اور پوليس كے اہلكار بھی مارے گئے ،2007ء سے دستياب اعداد و شمار كے مطابق عسكريت پسندوں كے خلاف لڑائی ميں 6,500افغان سكيورٹی فورسز كے اہلكار ہلاک ہوئے۔

اقوام متحدہ كے مطابق 2007ء سے اب تك افغانستان ميں 13ہزار افغان شہری بھی موت كے منہ ميں جا چكے ہيں، امريكی فوجی عہدے داروں نے افغان فورسز ميں شامل اہلكاروں كی جانب سے بين الاقوامی افواج پر حاليہ حملوں پر تشويش كا اظہار كيا ہے۔

ايسے مہلک حملوں ميں اب تك 10غير ملكی فوجی ہلاک ہو چكے ہيں، جن ميں اكثريت امريكی فوجيوں كی ہے، افغانستان ميں رواں سال اب تک اس طرح كے حملوں ميں بين الاقوامی افواج كے 39اہلكار مارے جا چكے ہيں۔

امريكہ كے جوائنٹ چيفس آف سٹاف كے چيئرمين جنرل مارٹن ڈيمپسی نے ايسی ہی ہلاكتوں پر افغان اور نيٹو كمانڈروں سے بات چيت كے ليے پير كو كابل كا دورہ بھی كيا،افغان جنگجووں نے پير كو رات دير گئے كابل كے نزديك بگرام ائير بيس پر راكٹ داغے تھے، جن سے جنرل ڈيمپسی كے طيارے كو بھی جزوی نقصان پہنچا، امريكی جنرل اس وقت قريب موجود نہيں تھے۔

اقوامِ متحدہ کے مطابق دو ہزار سات سے اب تک افغانستان میں تیرہ ہزار افغان شہری بھی موت کے منہ میں جا چکے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |