برطانوی شہزادے ہیری کے کارناموں پر شاہی خاندان شرمندہ

برطانوی میڈیا کے مطابق شاہی خاندان اپنی ساکھ بچانےکے لئے پرنس ہیری کے خلاف سخت اقدامات کی تیاریاں کررہا ہے۔


ویب ڈیسک August 23, 2012
خبر رساں ايجنسی نے ان تصاوير كے اصلی ہونے كا دعوی كيا ہے۔ فوٹو رائٹرز

برطانوی ملكہ كے پوتے شہزادہ ہيری كی لڑكيوں كيساتھ قابل اعتراض تصاوير منظر آم پر آنے كے بعد برطانوی شاہی خاندان كی عزت كو شديد دھچكا پہنچا ہے۔

شہزادہ ہيری كی قابل اعتراض تصاوير امريكی شہر لاس ويگاس ميں موبائل فون كے ذريعے لی گئيں ۔ تصاوير ميں انہيں ايک فائيو اسٹارہوٹل ميں ايک لڑكی كے ساتھ ہوٹل كے كمرے ميں بليئرڈ كھيلتے دكھا ياگيا ہے جبكہ ديگر تصاوير ميں انہيں اسی لڑكی كے ساتھ سوئمنگ پول كے اطراف ميں دكھايا گيا ہے۔

بین الااقومی میڈیا میں شہزادے کی اوچھی حرکات پر شاہی خاندان کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

امريكی ويب سائٹ ٹی ايم زيڈ پر تصاوير شائع ہونے كے بعد خدشہ ظاہر كيا جارہا تھا كہ يہ تصاوير شاہی خاندان كو بدنام كرنے كی سازش ہے ليكن خبر رساں ايجنسی نے ان تصاوير كے اصلی ہونے كا دعوی كيا ہے۔

برطانوی میڈیا کے مطابق شاہی خاندان اپنی ساکھ بچانےکے لئے پرنس ہیری کے خلاف سخت اقدامات کی تیاریاں کررہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں