بھارتی گلوکارہ نیہا ککڑ کی فہد مصطفیٰ کی نقل اتارنے کی ویڈیو وائرل

نیہا ککڑ نے فہد مصطفیٰ کی نقل اتارتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے وائرل ہوگئی


ویب ڈیسک February 01, 2019
سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو اب تک 27 لاکھ سے زائد بار دیکھااورہزاروں بار لائک کیاجاچکا ہے۔فوٹوفائل

بالی ووڈ کی معروف گلوکارہ نیہا ککڑ بھی اداکار فہد مصطفیٰ کی صلاحیتوں سے متاثر ہوگئی ہیں ان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ فہد مصطفیٰ کی نقل اتارتے ہوئے نظر آرہی ہیں۔

نیہا ککڑ کا شمار بالی ووڈ کی موجودہ دور کی صف اول کی گلوکاراؤں میں ہوتا ہے جو اپنی خوبصورت آواز کی وجہ سے تو مقبول ہی ہیں اس کے ساتھ اپنی نٹ کھٹ شرارتوں کی وجہ سے بھی میڈیا کی توجہ کامرکز بنی رہتی ہیں۔ نیہا ککڑ اکثر سوشل میڈیا پر اپنی مزاحیہ ویڈیوز شیئر کرتی رہتی ہیں تاہم حال ہی میں انہوں نے پاکستانی اداکار فہد مصطفیٰ کی نقل اتارتے ہوئے ویڈیو شیئر کی ہے جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

ویڈیو میں نیہاککڑ فہد مصطفیٰ کے نجی ٹی وی پر آن ایئر ہونے والے شوکے ایک کلپ کی نقل اتارتی ہوئی نظر آرہی ہیں، یہ کامیڈی کلپ سوشل میڈیا پر اس سے قبل بھی وائرل ہوچکا ہے۔ نیہا ککڑ نے یہ ویڈیو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے''شرما گئی''۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو اب تک 27 لاکھ سے زائد بار دیکھااورہزاروں بار لائیک کیا جاچکا ہے۔

[instagram-post url="https://www.instagram.com/p/BtP0XsSgXu3/"]

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔