پی سی بی بنگلادیش اورانگلینڈ ویمن کرکٹ ٹیموں کی بھی میزبانی کیلیے تیار
ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئند ہے، پی سی بی
پی سی بی نے 15 برس کے بعد پاکستان کا دورہ کرنے والی ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم کے بعد بنگلا دیش اور انگلینڈ کی ٹیموں کی بھی میزبانی کرنے کی ٹھان لی۔
پی سی بی ویمنز ونگ کے جنرل منیجر شاہد اسلم کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم کا پاکستان آنا خوش آئند ہے جس سے ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لیے کی جانے والی کوششوں کو تقویت ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ بنگلا دیش اور انگلینڈ کی دونوں ٹیموں کے ساتھ ہوم سیریز طے ہے جس کے کچھ میچز پاکستان میں بھی کرانے کا ارادہ ہے، بورڈ مردوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی ویمنز ٹیموں کو بھی پاکستان بلانے کا پلان کررہا ہے۔
شاہد اسلم نے بتایا کہ بھارت کے ساتھ سیریز جولائی میں شیڈول ہے جس کا میزبان بھارت ہے، یہ سیریز آئی سی سی چیمپئن شپ کا حصہ ہے، بھارت پہلے ہی پاکستان سے نہ کھیل کر چار اہم پوائنٹس ضائع کرچکا ہے۔