عوام کی زندگیوں میں واضح تبدیلی حکومت کا منشور ہے وزیراعظم

وزیراعظم سے کوہاٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان سے پی ٹی آئی کے ممبران قومی اسمبلی کی ملاقات


ویب ڈیسک February 01, 2019
سیاحت کے فروغ سے صوبائی اور ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ عوام کی زندگیوں میں واضح تبدیلی لانا پی ٹی آئی حکومت کا منشور ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے کوہاٹ اور ڈیرہ اسماعیل خان سے پی ٹی آئی کے ممبران قومی اسمبلی نے ملاقات کی جس میں علی امین گنڈاپور، شاہد احمد، نورین فاروق ابراہیم، شاندانہ گلزاراور یعقوب شیخ شامل تھے۔ ملاقات میں وزیراعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق، ترجمان ندیم افضل چن اور سیکرٹری جنرل ارشد داد بھی موجود تھے۔

ممبران قومی اسمبلی نے وزیراعظم کو حلقوں کے متعلق مسائل سے آگاہ کیا، اس موقع پر وزیراعظم کی ممبران کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرانے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے کہا کہ خیبر پختونخواہ کے عوام کی بہتری کے اقدامات کو مزید آگے بڑھائیں گے، تعلیم ، صحت اور دیگر شعبوں میں تبدیلی کا عمل مستحکم کریں گے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ صوبہ خیبر پختونخواہ میں سیاحت کا بے پناہ صلاحیت ہے، سیاحت کے فروغ سے صوبائی اور ملکی معیشت کو فائدہ ہوگا جب کہ عوام کی زندگیوں میں واضح تبدیلی لانا پی ٹی آئی حکومت کا منشور ہے۔ وزیراعظم نے صوبائی حکومت کو کرک اور ڈی آئی خان میں پانی کی فراہمی کا پلان تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔