ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے قومی ٹیم کو دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی شکست دیدی

ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستانی ٹیم کیخلاف 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔


ویب ڈیسک February 01, 2019
ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے قومی ویمن ٹیم کو سپر اوور میں شکست دی۔ فوٹو: فائل

ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں قومی ویمن ٹیم کو شکست دیکر 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

کراچی میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے خود بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں ویسٹ انڈیز کو جیت کے لیے 132 رنز کا ہدف دیا تھا۔

قومی ویمن ٹیم کی جانب سے کپتان بسمہ معروف نے 31 اور جویریہ خان نے 26 رنز کی اننگز کھیلی جب کہ ندا ڈار اور عالیہ ریاض 25 اور 23 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہیں۔



مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم بھی مقررہ 20 اوورز میں 132 رنز ہی بناپائی جس سے میچ ٹائی ہوگیا اور فیصلہ سپر اوور میں کرنا پڑا۔ سپر اوور میں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان ویمن ٹیم کو شکست دے کر 3 میچوں کی سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کرلی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ پہلا ٹی ٹوئنٹی؛ ویسٹ انڈیز ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستانی ٹیم کو شکست دیدی

واضح رہے کہ پہلے ٹی ٹوئنٹی میں ویسٹ انڈیز ویمن ٹیم نے پاکستان کو 71 رنز سے شکست دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔