اب پاکستان کے فیصلے ملک میں ہی ہوں گے شہریار آفریدی

عمران خان کا نعرہ انصاف اور امن ہے، وزیر مملکت برائے داخلہ


ویب ڈیسک February 01, 2019
عمران خان کا نعرہ انصاف اور امن ہے، وزیر مملکت برائے داخلہ۔ فوٹو : فائل

وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی کا کہنا ہے کہ اب اس ملک کے فیصلے پاکستان میں ہی ہوں گے اور پاکستان کسی کے سامنے سر نہیں جھکائے گا۔

کوہاٹ یونیورسٹی میں چین کے تعاون سے قائم کیے گئے سنٹر فار ٹریننگ ٹیچنگ اینڈ ریسرچ سنٹر کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ شہر یار آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان کی ترقی کی راہ میں روڑے اٹکانے کیلئے اب مخالفین پی ٹی آئی حکومت اور عمران خان کے خلاف پروپیگنڈے کررہے ہیں تاہم حکومت ملک کی ترقی کے ایجنڈے پر ثابت قدم ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا نعرہ انصاف اور امن ہے، وزیراعظم نے دنیا کے اندازوں کو غلط ثابت کردیا، اب اس ملک کے فیصلے پاکستان میں ہی ہوں گے اور پاکستان کسی کے سامنے سر نہیں جھکائے گا۔

شہر یار آفریدی کا کہنا تھا کہ امن اور ترقی ہمارا مستقبل ہے، پاکستان دشمنوں کو پیغام دیتے ہیں کہ ہم ایک ہیں اور غیرت مند قوم کی طرح دنیا کے ملکوں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرنا جانتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر دشمنوں نے ایک جنگ مسلط کی اور ہمیں آپس میں لڑانے کی کوشش کی گئی تاہم عوام اور سیکورٹی فورسز نے دشمنوں کے عزائم خاک میں ملا دیے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔