پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں آ رہا ہوں روک سکو تو روک لو شیخ رشید

شہباز شریف مجھے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں رکن بننے سے روکنے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں، شیخ رشید


ویب ڈیسک February 01, 2019
میاں برادران مر جائیں گے مگر لوٹی ہوئی دولت واپس نہ کریں گے، وزیر ریلوے۔ فوٹو: فائل

MONTREAL: وزیرریلوے شیخ رشید نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں آ رہا ہوں روک سکو تو روک لو۔

گوجرانوالہ میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیرشیخ رشید کا کہنا تھا کہ اب ایک نہیں دو پبلک اکاؤنٹس کمیٹیاں ہوں گی، ایک پی اے سی چوروں اور لٹیروں کی جب کہ دوسری چوکیداروں کی ہو گی، شہباز شریف مجھے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی میں رکن بننے سے روکنے کی بھر پور کوشش کر رہے ہیں لیکن انہیں کہتا ہوں صبر کرو، شہباز شریف میں پبلک اکاونٹس کمیٹی میں آ رہا ہوں روک سکو تو روک لو۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں اور چوروں کو پی اے سی کا چئیرمین بنانے کا کوئی اخلاقی جواز نہیں، میاں برادران مر جائیں گے مگر لوٹی ہوئی دولت واپس نہیں کریں گے، شہباز شریف میں چلو بھر بھی اخلاقی قوت ہو تو وہ کس منہ سے نیب والوں کو بلائیں گے۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پاکستان آئیں گے، امریکا میں اکیلے ٹرمپ کی نہیں بلکہ 9 حکومتیں ہیں، پینٹا گان بھی ہے، سی آئی اے بھی ہے، اب امریکہ کو حقائق کا علم ہو گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔