امريكی جنگلات ميں لگی آگ پرتاحال قابونہ پاياجاسكا900 افراد متاثر

100 فائر فائٹرز اور ہيلی كاپٹرز كے ذريعے آگ پر قابو پانے كی كوشش كی جارہی ہے

100 فائر فائٹرز اور ہيلی كاپٹرز كے ذريعے آگ پر قابو پانے كی كوشش كی جارہی ہے. فوٹو ظفر خان

جنگلات ميں لگی آگ پرتاحال قابو نہ پايا جاسكا، 48 گھر جل كرخاكستر ہوگئے جبکہ 900 افراد متاثر۔ گورنرنے ایمرجنسی کا اعلان کر دیا۔

امريكا كے جنگلات ميں لگی آگ پرتاحال قابونہ پاياجاسكا،آگ نے دو تہا ئی رقبے كو اپنی لپيٹ ميں لے ليا ، 48گھر جل چكے ہيں جبكہ 900افراد بھی متاثرہوئے ہيں، 9,300 ہيكٹر پر پھيلی اراضی بھی مکمل طور پر تباہ ہو گئی ہے ۔


امريكی ميڈيا كی رپورٹ كے مطابق مغربی علاقوں ميں لگی آگ كی وجہ سے موسم انتہائی گرم ہے۔ واشنگٹن، اوريگن، ايداہو اور كيليفورنيا ميں آگ پر تاحال قابو نہيں پايا جاسكا آگ كو كنڑول كر نے كيلئے ريسكيو عملہ تعينات كر ديا گيا ہے.

100 فائر فائٹرز اور ہيلی كاپٹرز كے ذريعے آگ پر قابو پانے كی كوشش كی جارہی ہے، امريكا ميں 7 دنوں سے جاری آگ پر كچھ علاقوں ميں مسلسل كوششوں كے بعد كافی حد تک قابو پاليا گيا ہے، جس كے بعد كئی افراد اپنے گھروں كو واپس آچكے ہيں۔

کیلیفورنیا کے گورنر جیری براؤن نے علاقے میں ایمرجنسی کا اعلان کر تےہوئے قصبہ خالی کرنے کی اپیل کی ہے۔فائرفائٹرز جدید طریقوں سے آگ بجھانے کی کوششوں میں مصروف ہیں۔
Load Next Story