ورلڈ کپ تک سرفراز کو ہی کپتان رکھا جائے وسیم اکرم

چیئر مین پی سی بی احسان مانی ابھی نئے آئے ہیں انہیں صورتحال سمجھنے میں وقت لگے گا، وسیم اکرم


ویب ڈیسک February 01, 2019
سرفراز احمد سے غلطی ہوگئی اورپابندی بھی لگ گئی اب پی سی بی صحیح فیصلے لے، وسیم اکرم، فوٹو: فائل

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ سرفراز کو ہی ورلڈ کپ کے لیے کپتان برقرار رکھا جانا چاہیے۔

کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وسیم اکرم ایک مرتبہ پھر سرفراز احمد کے حق میں بول پڑے، انہوں نے کہا کہ سرفراز احمد سے غلطی ہوگئی اور اس پر پابندی بھی لگ گئی، اب پی سی بی صحیح فیصلے لے، میری رائے میں سرفراز کو ہی ورلڈ کپ کے لیے کپتان برقرار رکھا جانا چاہیے۔ چیئر مین پی سی بی احسان مانی ابھی نئے آئے ہیں انہیں صورتحال سمجھنے میں وقت لگے گا، اگر ہم سے مشورہ مانگیں گے تو ضرور دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: سرفراز پر پابندی؛ احسان مانی آئی سی سی پر برس پڑے

وسیم اکرم نے کہا کہ پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن میں سب کو ڈرتھا، معلوم نہیں تھا کہ کھلاڑی آئیں گے یا نہیں لیکن پی ایس ایل4 کا انعقاد لیگ کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی سی بی احسان مانی نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ معافی کے باوجود سرفراز احمد پر پابندی سمجھ سے بالاتر ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔