نئے آرمی چیف کیلیے نوازشریف کی غیررسمی مشاورت

جنرل کیانی کی ریٹائرمنٹ کے بعد جنرل ہارون اسلم سینئر ترین جنرل ہوں گے


Monitoring Desk July 23, 2013
جنرل کیانی کی ریٹائرمنٹ کے بعد جنرل ہارون اسلم سینئر ترین جنرل ہوں گے فوٹو: فائل

لاہور: وزیر اعظم نواز شریف نے نئے آرمی چیف کیلیے غیر رسمی مشاورت شروع کردی ہے، اور نئے آرمی چیف کی تعیناتی کا اعلان قبل ازوقت بھی ہو سکتا ہے اور جنرل کیانی کی رٹائرمنٹ کے وقت سینئر ترین فوجی افسر جنرل ہارون اسلم ہوں گے۔

جو12اکتوبر1999 کو ملٹری آپریشن ڈائریکٹوریٹ راولپنڈی میں بریگیڈیئر تھے۔ یہ بات ایک ٹی وی نے بتائی ، ٹی وی کے مطابق آرمی چیف جنرل اشفاق پرویز کیانی کی توسیع شدہ مدت ملازمت28نومبر 2013کو مکمل ہوگی اور وزیر اعظم نواز شریف نے نئے آرمی چیف کیلیے غیر رسمی مشاورت شروع کردی ہے۔ وزیراعظم نواز شریف نے اعلان کررکھا ہے کہ وہ آرمی چیف کی ریٹائرمنٹ پر سب سے سینئر فوجی افسر کو آرمی چیف تعینات کریں گے اور جنرل کیانی کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر لیفٹیننٹ جنرل ہارون اسلم سینئر ترین فوجی افسر ہوں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ جنرل ہارون اسلم12اکتوبر1999کو ملٹری آپریشنز ڈائریکٹوریٹ راولپنڈی میں بریگیڈیئر کے عہدے پر تعینات تھے ۔



جس کی تصدیق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ شاہدعزیز نے بھی کی ہے، تاہم ان کاکہنا ہے کہ ہارون اسلم اور دیگر تمام سینئرافسر آرمی چیف بننے کی مکمل صلاحیت رکھتے ہیں، 28 نومبر کو دوسرے سینئر ترین فوجی افسر لیفٹیننٹ جنرل راشد محمود ہوں گے جو بارہ اکتوبر1999کوٹین کور راولپنڈی کے اس وقت کے چیف آف اسٹاف کے ساتھ کرنل کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے۔ میجر شبیر شریف شہیدکے بھائی لیفٹیننٹ جنرل راحیل شریف تیسرے سینئر ترین لیفٹیننٹ جنرل ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں