ملازمتوں میں کوٹا سسٹم کی مدت10سال بڑھانے کی سفارشات تیار

میرٹ کے بجائے صوبوں کے کوٹے کو تحفظ دیاجائیگا، وفاقی کابینہ 25 جولائی کومنظوری دیگی


Amir Ilyas Rana July 23, 2013
میرٹ کے بجائے صوبوں کے کوٹے کو تحفظ دیاجائیگا، وفاقی کابینہ 25 جولائی کومنظوری دیگی فوٹ فائل

ملک میں وفاقی ملازمتوںمیں میرٹ کی بجائے صوبائی کوٹے کومزیدتحفظ دینے کافیصلہ کیاگیاہے اور حکومت نے ملازمتوں کے صوبائی کوٹے کومزید10 سال بڑھانے کیلیے آئینی ترمیم لانے کامسودہ تیارکرلیا۔

وفاقی کابینہ 25 جولائی کواپنے اجلاس میں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری دیگی،پہلے ہی10 فیصدمیرٹ کے کوٹے کوساڑھے 7 فیصدکردیاگیاتھا،دنیا میں میرٹ کو فروغ دیا جاتا ہے اور ہمارے ہاں صوبائی اور علاقائی کوٹے بڑھائے جارہے ہیں موجودہ صوبائی کوٹے کی میعاد31 اگست کوختم ہورہی ہے اس حوالے سے حکومت نے اس کوٹے کوجو40 سال سے چلا آرہاہے میں اب مزید 10 سال توسیع کی سفارشات تیارکی ہیں، وفاقی کابینہ سے منظوری کے بعد تمام سیاسی جماعتوں سے حکومت بات چیت کرے گی اوریہ معاملہ قومی اسمبلی اورسینیٹ میں لایاجائیگا۔



جبکہ جنوبی پنجاب کے کچھ حلقے سندھ کی طرح اب پنجاب میں بھی الگ سے جنوبی پنجاب کاکوٹہ مانگ رہے ہیں،کابینہ کا 25 جولائی کوہونے والے اجلاس میں مجموعی طورپرگیارہ نکاتی ایجنڈازیرغورآئیگاتاہم اس میں چین کے ایگزم بینک کے ساتھ کنوپ ٹواورکنوپ تھری کے ایٹمی بجلی گھروں کے قرضوں کے معاہدے کی منظوری اورچین پاکستان اکنامک کوریڈوراہم ہے،کابینہ اپنے اجلاس میں سول سرونٹس ایکٹ 1973ء میں ترمیم کی بھی منظوری دیگی جبکہ فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائزبنوولنٹ فنڈ اینڈ گروپ انشورنس ایکٹ 1969ء میں بھی ترمیم کی منظوری دی جائیگی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |