ای او بی آئی اسکینڈل علیم خان نے 2ارب 60کروڑ لوٹا دیے

چیک ایف آئی اے کے حوالے ، پی ٹی آئی لاہور کے صدر کو فروخت شدہ زمین واپس مل جائے گی

چیک ایف آئی اے کے حوالے ، پی ٹی آئی لاہور کے صدر کو فروخت شدہ زمین واپس مل جائے گی فوٹو: فائل

ای او بی آئی کرپشن اسکینڈل میں ملوث تحریک انصاف لاہورکے صدرعبدالعلیم خان نے 2 ارب60 کروڑ روپے کے چیک ایف آئی اے کو دے دیے ۔

ای او بی آئی کو زائد قیمت پر فروخت کی گئی زمین علیم خان کو واپس مل جائے گی ۔ ڈاکٹر امجد بھی ایک ارب 83 کروڑ روپے کے چیک ایف آئی اے کو دے چکے ہیں ۔




پیر کو ایف آئی اے ذرائع کے مطابق ای او بی آئی کرپشن اسکینڈل میں گرفتار عبدالعلیم خان نے 2 ارب 60 کروڑ روپے کے چیک ایف آئی کے حوالے کردیے ۔ ای او بی آئی انتظامیہ نے علیم خان کی زمین مارکیٹ ویلیو سے زائد قیمت پرخریدی تھی ۔اب تک اس کیس میں ایف آئی اے کو بذریعہ چیک 4ارب 43کروڑ روپے وصول ہوچکے ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story