سیدہ بی بی زینبؓ کے مزار کی بیحرمتی کوئی نیچ اور تنگ نظر ہی کر سکتا ہےصدر زرداری

شام میں تمام متحارب فریق اس بات کو یقینی بنائیں کہ مزاروں اور عبادت گاہوں کا تقدس برقرار رہے, صدر زرداری


Numainda Express July 23, 2013
شام میں تمام متحارب فریق اس بات کو یقینی بنائیں کہ مزاروں اور عبادت گاہوں کا تقدس برقرار رہے, صدر زرداری فوٹو: فائل

KARACHI: صدر مملکت آصف زرداری نے دمشق میں سیدہ حضرت بی بی زینب ؓ کے مزار پر حملے کی پرزور مذمت کرتے ہوئے اسے انتہائی تکلیف دہ اور قابل افسوس واقعہ قرار دیا ہے۔

ترجمان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ ایسی مذموم کارروائی کوئی نیچ اور تنگ نظر ہی کر سکتا ہے، مزاروں اور عبادت گاہوں کی بیحرمتی سے نہ صرف پاکستان اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں بلکہ اس سے فرقہ واریت کو ہوا ملنے کا بھی خطرہ ہے جس کے مسلمان متحمل نہیں ہو سکتے۔

انھوں نے کہا کہ شام میں تمام متحارب فریق اس بات کو یقینی بنائیں کہ مزاروں اور عبادت گاہوں کا تقدس برقرار رہے اور ان کی بیحرمتی نہ ہونے پائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں