چمن میں ایف سی کی گاڑی کے قریب دھماکا 3 اہلکار زخمی

سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا


ویب ڈیسک February 02, 2019
سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا (فوٹو : فائل)

لاہور: چمن کے علاقے گلستان میں ایف سی کی گاڑی کے قریب بم دھماکے کے نتیجے میں 3 اہلکارزخمی ہوگئے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ایف سی کی گاڑی گشت پر مامور تھی جیسے ہی گاڑی ظفر شہید چیک پوسٹ کے قریب پہنچی اس دوران موٹر سائیکل میں نصب ریموٹ کنٹرول بم اچانک دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

دھماکے میں زخمی ہونے والے ایف سی اہلکاروں کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی گئی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں