سیکریٹری قومی اسمبلی کرامت نیازی نویںمرتبہ بھی کنٹریکٹ کیلیے پرامید

ریٹائرمنٹ کے بعدمسلسل 8سال تک کنٹریکٹ پرتعینات رہنے والے بااثرسیکریٹری نویںمرتبہ بھی کنٹریکٹ حاصل کرنےکیلیے پرامید ہیں



سیکریٹری قومی اسمبلی کرامت حسین نیازی کاکنٹریکٹ آج ختم ہو رہاہے، ریٹائرمنٹ کے بعدمسلسل 8سال تک کنٹریکٹ پرتعینات رہنے والے بااثرسیکریٹری نویںمرتبہ بھی کنٹریکٹ حاصل کرنے کیلیے پرامید ہیں۔

ذرائع کے مطابق اسپیکرآفس نے بھی انھیںفرائض سرانجام دینے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے تا حکم ثانی کام جاری رکھنے کے لیے گرین سگنل دے دیا۔ پنجاب حکومت میں ممبرانکم ٹیکس کے عہدے پرکام کرنے والے کرامت حسین نیازی کی خدمات ق لیگ کے دورمیں ایڈیشنل سیکریٹری قومی اسمبلی کے طورپر وفاق کے سپرد کردی گئی تھیں۔ ذرائع کا کہناہے کہ ریٹائرمنٹ کے بعدکام کرنے والے گریڈ22 کے اسپیشل سیکریٹری سید منورعباس کی جانب سے بھی سیکریٹری قومی اسمبلی کے عہدے کے لیے کوششوںمیں مصروف ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں