امریکااوراسرائیل شام میں حکومت بدلناچاہتے ہیںفضل الرحمن

روس اورچین ایران کی مددسے بشارالاسدحکومت قائم رکھنے پرتلے ہوئے ہیں


Numainda Express July 23, 2013
پراکسی وارکوفرقہ وارانہ جنگ بنانے کی سازشیں ہورہی ہیں،مسلمان متحدرہیں فوٹو فائل

جے یوآئی کے سربراہ مولانافضل الرحمن نے کہاہے کہ ہم شام میںحکومت بدلنے کے لیے امریکا، اسرائیل اوران کے دیگراتحادیوں کی ایماپر لڑی جانے والی پراکسی جنگ کی حمایت نہیں کرسکتے۔

ترجمان جان اچکزئی کی جانب سے جاری پریس ریلیزکے مطابق مولانافضل الرحمن نے کہاکہ امریکااورکچھ مسلم ممالک حکومت بدلنے کے لیے شام میں پراکسی جنگ کررہے ہیں جبکہ دوسری طرف روس اورچین ایران کے ساتھ مل کرامریکااوراتحادیوں کے خلاف بشارالاسد حکومت کوقائم رکھنے پرتلے ہیں۔



انھوں نے کہاکہ امریکا مشرق وسطیٰ میںاپنے مفٖادات کے لیے بین الاقوامی اصولوں کے خلاف بشارالاسدحکومت کوبدلنا چاہتاہے۔ پراکسی وارکو فرقہ واریت کی جنگ بنانے کے لیے سازشیں کی جارہی ہیں اور اس سلسلے میں مقدس مقامات کوبھی حملوں کا نشانہ بنایاجا رہاہے جس کی ہم پرزور مذمت کرتے ہیں۔ انھوں نے تمام مسلمانوں سے اپیل کی کہ وہ ان سازشوں سے باخبررہیں اوراپنی صفوں میں اتحادبرقرار رکھیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں