لیاری میں تیسری طاقت پیرجمانے کی کوشش کررہی ہے شرجیل میمن

وفاق کواپنے اداروں کے ذریعے جرائم پیشہ افرادکے خلاف کارروائی کرناچاہیے،نبیل خان گبول


July 23, 2013
کراچی کے حالات پروفاق زیادہ وقت نہیں دے سکتا،عابد شیرعلی،پروگرام ٹودی پوائنٹ میں گفتگو فوٹو : فائل

ن لیگ کے رہنما عابد شیرعلی نے کہا ہے کہ کراچی میں امن کا قیام سندھ حکومت کی ذمے داری ہے۔

پیپلزپارٹی اورایم کیو ایم پچھلے 6 سال سے حکومت میں ہیں اب یہ ایک دوسرے پر الزام تراشی کررہے ہیں لیکن جب یہ حکومت میں تھے انھوں نے کچھ نہیں کیا لیکن وفاق کراچی کے حالات پر زیادہ وقت نہیں دے سکتا۔ایکسپریس نیوز کے پروگرام ٹودی پوائنٹ میں میزبان شاہ زیب خانزادہ سے گفتگو میں انھوں نے کہاکہ لیگ نے واقعے کیخلاف پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کروا دی ہے۔ آئی این پی کے مطابق شام کے علاقے حمص میں خالدیہ کے مقام پر فورسز اور باغیوں کے درمیان شدید جھڑپوں اور شیلنگ کے باعث صحابی رسول حضرت خالد بن ولیدؓ کے مزار مبارک کو شدید نقصان پہنچا ہے۔ شام میں حضرت سیدہ بی بی زینب رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے مزار سمیت مقدس مقامات پر حملوں کیخلاف ملک بھر میں احتجاجی مظاہرے کیے گئے۔

لاہور میں ہائیکورٹ بار ایسویسی ایشن کے وکلا نے جی پی او چوک تک احتجاجی ریلی نکالی اور مظاہرہ کیا، وکلا کاکہنا تھا کہ حضرت زینب رضی اللہ تعالیٰ عنہا کے مزار پر حملے افسوسناک اور قابل مذمت ہیں، اقوام متحدہ اس واقعے کا سخت نوٹس لے۔ ملتان میں این جی اوز کے زیراہتمام گلگشت جلال مسجد چوک پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اہلسنت والجماعت کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر خادم حسین ڈھلوں نے جمعے کو ملک بھر میں یوم احتجاج منانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ حضرت بی بی زینبؓ کے روضہ مبارک پر راکٹ حملے کی عالم اسلام کو مذمت کرنی چاہیے، طاغوتی قوتیں اسلام کو بدنام اور مسلمانوں میں تفرقہ پیدا کرنے کیلیے کوشاں ہیں، ہمیں اپنے اختلافات ختم کرکے ان قوتوں کا مقابلہ کرنا ہے۔



مدرسہ امیر العلماء، منہاج القرآن ویمن لیگ، سرائیکستان ڈیموکریٹک پارٹی کے رہنمائوں نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ حملہ آوروں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ دریں اثناء دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان نے اپنا احتجاج ریکارڈ کراتے ہوئے شام کی حکومت پر زور دیا ہے کہ تمام مقدس مزارات اور عمارتوں کا تحفظ اور سلامتی یقینی بنائی جائے۔ پاکستان نے متحارب فریقوں پر بھی زور دیا ہے کہ بین الاقوامی انسانی ہمدردی سے متعلق قوانین کا احترام اور مقدس مقامات اور عبادت گاہوں کی حساسیت کو مدنظر رکھتے ہوئے مشترکہ انسانی ورثے کے تحفظ میں مدد دی جائے۔

ادھر ق لیگ پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اراکین اسمبلی عامر سلطان چیمہ، سردار وقاص حسن موکل، سردار آصف نکئی، ثمینہ خاور حیات نے پنجاب اسمبلی میں مذمتی قرارداد جمع کرواتے ہوئے کہا کہ واقعے سے پورے عالم اسلام میں شدید رنج والم پایا جاتا ہے، قرارداد میں وفاقی حکومت سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ اس حملہ پر اقوام متحدہ اور او آئی سی سمیت ہر بین الاقوامی فورم پر آواز بلند کی جائے۔ علاوہ ازیں مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکریٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے تمام تنظیموں اور سول سوسائٹی سے اپیل کی ہے کہ جمعے کو یومِ احتجاج منائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |