سعودیہ سے بات کرکے حج اخراجات کم کیے جا سکتے ہیں ہمایوں اختر
اپر مڈل کلا س کے لوگ بھی حج نہیں کرسکتے،گناہ عمران خان کے سر جائے گا،نبیل گبول
پی ٹی آئی کے رہنما ہمایوں اخترخان نے کہا کہ حج صرف صاحب استطاعت لوگوں پر فرض ہے اگرکوئی سرکاری خرچ سے حج کرے تو اس پر تنقیدہی کی جاتی ہے۔
ایکسپریس نیوز کے پروگرام '' سینٹر اسٹیج'' میں میزبان رحمان اظہر سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس حکومت کے پاس گنجائش نہیں ہے۔ اس لیے یہ سبسڈیز کم کررہی ہے، ہمارا ملک سب سے زیادہ حاجی بھیجنے والا ملک ہے اس لیے سعودی عرب سے بات کرکے اور ہوٹل اور ٹرانسپورٹ کے اخراجات کنٹرول کر کے حاجیوں کے اخراجات کم کیے جا سکتے ہیں، پیپلزپارٹی کے رہنما نبیل گبول نے کہا کہ موجودہ حکومت نے حج کو اتنامہنگا کردیا ہے کہ اپر مڈل کلا س کے لوگ بھی حج کرنے نہیں جا سکتے ایک نیکی کے کام کوبھی مہنگا کر دیا گیاہے انھوں نے نئے پاکستان کے نام پرلوگوں سے ووٹ لیے اور مہنگائی سے عوام کا جینادوبھر کردیاہے، مجھے عمران خان سے یہ امید نہیں تھی میں اسے نمازی اور پرہیز گار سمجھتاتھا نئے لوگوں کوحج کروانے کی بجائے حکومت نے جانے والے حاجیوں کاحج بھی کینسل کروادیاہے جس کا گناہ عمران خان کے سر جائے گا۔ سینئرصحافی صابر شاکرنے کہا کہ حج صاحب استطاعت پر ہی فرض ہے اور پوچھا بھی اسی سے جائے گاکہ آپ نے استطاعت کے باجود حج کیوں نہیں کیا رحمان ملک نے 2 سال لوگوں کوحج کروایاتھا۔
اس میں ہمارے میڈیاکے لوگ بھی شامل تھے جوبہت بڑا اسکینڈل بن گیا تھا کہ ان لوگوں کو سرکاری خرچ پرکیوں حج پربھیجاگیا یہ معاملہ سپریم کورٹ تک گیا اور ان تمام حجاج کرام کویا توپیسے واپس کرنا پڑے یا سیٹل منٹ کرنی پڑی یہ معاملہ ایف آئی اے تک بھی گیاتھا ہاں مخیر حضرات اس معاملے میں سپورٹ کر سکتے ہیں، مسلم لیگ (ن)کی رہنما سائرہ افضل تارڑ نے کہاکہ ہمارے ملک کے لوگ ساری زندگی حج پرجانے کیلیے پیسے جمع کرتے ہیں میرے حلقے کے ایسے لوگ بھی میرے پاس آتے ہیں جوکہتے ہیں کہ باجی ہمارے پاس 25ہزار روپے کم ہیں آپ دیدیں ہم نے جمع کروانے ہیں ایسے لوگوں کیلیے حج کے جو پیسے ایک لاکھ57ہزار بڑھائے گئے ہیں دینے بہت زیادہ مشکل ہیں، ایک مسلمان ویلفیئر اسٹیٹ کی ذمہ داری ہے کہ لوگوں کو سستاحج کروائے پھر اسلامی نظریاتی کونسل نے بھی کہاہے کہ آپ یہ سبسڈی دے سکتے ہیں۔