لائنز ایریا میں کسی مکان کو مسمار نہیں ہونے دوں گا فاروق ستار

لسبیلہ کمپاؤنڈ، پاکستان کوارٹر، فیڈرل بی ایریا، کلیٹن کوارٹر، لائنز ایریا کو لیز دی جائے


Staff Reporter February 02, 2019
پاکستان کی ترقی کراچی کی ترقی میں مضمر ہے، متاثرین کے احتجاجی مظاہرے سے خطاب فوٹو: فائل

ایم کیو ایم پاکستان کے سینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ لائنز ایریا میں کسی مکان کو مسمار اور چادر و چار دیواری کا تقدس پامال نہیں ہونے دوں گا۔

حکومت سے مطالبہ ہے کہ فی الفور لائنز ایریا، پاکستان کوارٹر، لسبیلہ کمپائونڈ، فیڈرل بی ایریا، کلٹن کوارٹر کو لیز دی جائے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے جمعے کو لائنز ایریا متاثرین کے ہمراہ شاہراہ قائدین پر احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کیا، مظاہرین میں لائنز ایریا کے مکینوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنھوں نے اپنے مطالبات کے حق میں نعرے بھی لگائے۔

قبل ازیں مظاہرین سے خطاب میں ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ لائنز ایریا ایک قدیم بستی ہے، جہاں لوگ پاکستان بننے کے بعد سے رہائش پذیر ہیں، ان مکینوں کو 70 سال سے لیز دینے کے نام پر دھوکا دیا گیا اور آ ج ان کے مکانات گرانے کی سازش کی جا رہی ہے، اگر ان مکانوں کو مسمار کیا گیا تو یہ پاکستان کی شناخت مسمار کرنے کے مترادف ہوگا، واٹر بورڈ کے فرعون ہوں یا کے ڈی اے کے زمینی خدا، اگر لائنز ایریا کے مکینوں کو گھروں سے بے دخل کیا گیا تو ان اداروں کے افسران بھی چین کی نیند نہیں سو سکیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں