رواں برس پاکستان میں شدید گرمی اور سیلابوں کا خدشہ

شدیدگرمی سے پہاڑوں پر برف پگھل سکتی ہے جو دریاؤں میں پانی کے اضافے کی وجہ بن سکتی ہے،چیئرمین پاکستان فلڈ کنٹرول


ویب ڈیسک February 02, 2019
کرہ ارض کے درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے موسمیاتی تبدیلیوں میں شدت آ رہی ہے، احمد کمال فوٹو: فائل

پاکستان فلڈ کنٹرول کے چیئرمین احمد کمال کہتے ہیں کہ رواں سال پاکستان میں شدید گرمی پڑے گی جس کی وجہ سے سیلابوں کا خطرہ زیادہ ہے۔

امریکی نشریاتی ادارے کو دیئے گئے انٹرویو میں احمد کمال کا کہنا تھا کہ کرہ ارض کے درجہ حرارت میں اضافے کی وجہ سے دنیا بھر میں موسمیاتی تبدیلیوں میں شدت آ رہی ہے۔ دنیا بھر کے ممالک یہ اتفاق کرتے ہیں کہ موسمیاتی تبدیلی ایک حقیقت ہے جو کرہ ارض کے نظام کو بڑے پیمانے پر متاثر کر رہی ہے۔ ہم موسمیاتی تبدیلیوں کی بین الاقوامی کمیٹی سے رابطے میں ہیں۔

چیئرمین پاکستان فلڈ کنٹرول کا کہنا تھا کہ پاکستان میں رواں برس موسم سرما گزشتہ 15 برسوں میں سب سے زیادہ شدید ہے، کئی علاقوں میں ریکارڈ برفباری ہوئی ہے، اگر رواں برس اسی شدت کی گرمی پڑی جس شدت کی سردی ہے تو پہاڑوں پر سے بڑی مقدار میں برف پگھل سکتی ہے۔ اگر چہ پاکستان میں قابل استعمال پانی جمع کرنے کے لئے بنائے گئے دونوں بڑے ڈیم خالی ہیں لیکن اس کے باوجود دریاؤں میں پانی میں غیر معمولی اضافے کے نتیجے میں 2019 میں سیلابوں کا خطرہ نسبتاً زیادہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |