سری لنکن بلے باز کرونارتنے سر پر گیند لگنے سے گرگئے

کرونارتنے اسپتال میں زیرعلاج ہیں جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔


Muhammad Yousuf Anjum February 02, 2019
کرونارتنے اسپتال میں زیرعلاج ہیں جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ فوٹو: سوشل میڈیا

سری لنکن ٹیسٹ بیٹسمین کرونارتنے آسٹریلوی بولر کی گیند سر پر لگنے سے گرگئے۔

کینبرا میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ کے دوران سری لنکن اوپنر کرونارتنے آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز کا بائونسر لگنے سے کریز پر گرگئے ۔ آسٹریلیا کے پہلی اننگز میں پانچ سو چونتیس رنز کے جواب میں پہلی اننگز میں سری لنکن بیٹنگ جاری تھی ۔ اس وقت کرونا رتنے چھیالیس رنز پر کھیل رہے تھے کہ یپٹ کمنزکی 142 کلومیٹر کی رفتار سے تیزی سے اٹھنے والی بال کو درست طریقے سے کرونارتنے جج کرنے میں ناکام رہے اور گیند ان کے سرکے پچھلے حصے پر آلگی۔

گیند سر پر لگنے سے بلے باز کے ہاتھ سے بیٹ چھوٹ گیا اور وہ چکرا کر زمین پر آگرے، ساتھی کھلاڑی اور امپائر فوری طورپر ان کے پاس پہنچے اور ان کے اشارے پر اسٹریچر منگواکر انہیں اسپتال لے جایا گیا ۔ جہاں اب ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

 

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں