ہمارا مقصد نظام میں اصلاحات لانا ہے صرف منصوبے بنانا نہیں وزیراعلی بلوچستان
کینسر اسپتال کے قیام کے لئے وفاق سے رابطے میں ہیں، جام کمال
وزیراعلی بلوچستان جام کمال کا کہنا ہے کہ ہمارا مقصد نظام میں اصلاحات لانا ہے صرف منصوبے بنانا نہیں۔
سول اسپتال کوئٹہ میں او پی ڈی کی نئی عمارت کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے جام کمال نے کہا کہ ہماری ترجیح صحت کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا ہے، حکومت نے سب سے زیادہ صحت کے شعبے کیلئے فنڈز جاری کئے، مختلف اضلاع میں ٹراما سینیٹرز کے قیام کے لئے کام کررہے ہیں، غیر معیاری لیبارٹریز، میڈیکل اسٹورز کو بند کررہے ہیں، کوئٹہ صوبے کا سب سے بڑا شہر ہے جہاں صوبے بھر سے لوگ علاج کیلئے آتے ہیں، اس لئے ہمارا مقصد تھا کہ منصوبے کو وقت پر مکمل کیا جائے۔
جام کمال کا کہنا تھا کہ بلوچستان کے لئے کینسر اسپتال کا وعدہ وزیراعظم نے کیا ہے، کینسر اسپتال کے قیام کے لئے وفاق سے رابطے میں ہیں۔ ہمارا مقصد نظام میں اصلاحات لانا ہے صرف منصوبے بنانا نہیں، ہم اختیارات کو ہر سطح تک منتقل کرنا چاہتے ہیں۔