نوازشریف نے این آراو مانگا نہ کبھی مانگیں گے شاہد خاقان عباسی

حکومت نے مہنگائی میں بے پناہ اضافہ کیا اور ان کوئی خیر کی توقع نہیں، سابق وزیراعظم

حکومت نے مہنگائی میں بے پناہ اضافہ کیا اور ان کوئی خیر کی توقع نہیں، سابق وزیراعظم

سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے کبھی این آراو مانگا نہ کبھی مانگیں گے۔

ملتان میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جنوبی پنجاب صوبہ تمام جماعتوں کے منشور میں ہے، فخر ہے جو کام جنوبی پنجاب میں ن لیگ نے کئے وہ کسی نے نہیں کیے، ہم نے صوبہ بہاولپور اور جنوبی پنجاب کے لیے اسمبلی میں قراردادیں پیش کیں۔


شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک کے اندر ترقی کی رفتار رک گئی ہے، موجودہ حکومت کو چاہیے کہ ترقی کے کاموں کو آگے لے کر چلے، حکومت نے مہنگائی میں بے پناہ اضافہ کیا ہے اس لیے ان سے کوئی خیر کی توقع نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس سال جو حاجی جائے گے وہ 63 فیصد زیادہ پیسے دیں گے، حکومت کو حج پر سبسڈی دینی چاہیے۔

سابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے کبھی این آراو مانگا نہ کبھی مانگیں گے اور نوازشریف اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے اور نواز شریف پر کرپشن کا الزام ثابت نہیں ہو سکا جب کہ 3 میڈیکل بورڈز کی رپورٹ پرنوازشریف کو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ شیخ رشید کے بیانات کو اہمیت نہیں دیتا۔
Load Next Story