کراچی میں فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات میں 4 افراد جاں بحق بھتہ خور سمیت 5 افراد گرفتار

صفوراچورنگی کے قریب فائرنگ سے خادم اور حبیب بینک چورنگی کے قریب حملے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا


ویب ڈیسک July 23, 2013
صفوراچورنگی کے قریب فائرنگ سے خادم اور حبیب بینک چورنگی کے قریب حملے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا، پولیس فوٹو: فائل

SWAT: شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے جبکہ پولیس نے ایک بھتہ خورسمیت 5 افراد کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

پولیس کے مطابق صفوراچورنگی کے قریب فائرنگ سے خادم نامی شخص زندگی کی بازی ہار گیا، حبیب بینک چورنگی کے قریب بھی فائرنگ سے نامعلوم شخص ہلاک ہوگیا اس کے علاوہ بلدیہ ٹاون کے علاقے سعید آباد اور آگرہ تاج سے دو افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملیں ہیں جن میں ایک کی شناخت عبدالغنی کے نام سے ہوئی ہے۔ ناظم آباد میں میٹرک بورڈ چورنگی کے قریب موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے سٹی وارڈن اشرف، اسکے 5 سالہ بیٹے کبیر اور ایک طالبہ فائزہ کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا جنہیں عباسی شہید اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔

دوسری جانب پولیس نے کراچی یونیورسٹی کے قریب واقع ایک سی این جی اسٹیشن سے بھتہ وصولی کے لیے آنے والے بھتہ خور کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا۔ اورنگی ٹاؤن میں پولیس نے سید رسول، زاہد اور بادشاہ نامی ملزمان کے قبضے سے 3 ٹی ٹی پستول اورایک مسروقہ رکشہ برآمد کرکے انہیں حراست میں لے لیا جبکہ سائٹ میں پولیس مقابلے کے دوران ایک ڈاکو سجاد علی عرف چھہ سو کو زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا جبکہ 5 ڈاکو فرار ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |