ملتان میں مبینہ طورپر سسرالیوں کے ہاتھوں جلنے والا نوجوان اسپتال میں دم توڑ گیا

معراج روٹھی بیوی کو منانے سسرال گیا تھا جہاں مبینہ طورپر سسرالیوں نے اس پر تیل چھڑک کرآگ لگادی


ویب ڈیسک July 23, 2013
معراج نشتراسپتال میں زندگی اورموت کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد آج چل بسا. فوٹو: ایکسپریس نیوز

گزشتہ روز سسرالیوں کے ہاتھوں جلنے والا معراج نامی نوجوان نشتر اسپتال میں دم توڑ گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ملتان کی دائرہ بستی کے رہائشی 25 سالہ معراج کی ایک سال قبل اسی علاقے کی لڑکی سے پسند کی شادی ہوئی تھی، چند ماہ بعد ہی دونوں میں جھگڑے شروع ہوگئے جس کے بعد معراج کی بیوی روٹھ کر میکے چلی گئی اور معراج سے علیحدگی کے لئے عدالت سے رجوع کرلیا، معراج گزشتہ روز روٹھی بیوی کو منانے کے لئے سسرال گیا جہاں مبینہ طور پر اس کے سسر اور ساس کی بہنوں نے اس پرتیل چھڑک کر آگ لگادی ۔


معراج کو تشویشناک حالت ميں نشترا سپتال داخل کرایا گیا جہاں ایک روز زندگی اورموت کی کشمکش میں مبتلا رہنےکےبعد وہ چل بسا، پولیس تھانہ قطب پورنے کاروائی کرتے ہوئےمعراج کےبرادرنسبتی اور ساس کو گرفتارکرلیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں