کراچی میں تحریک لبیک کے 39 کارکنان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
ملزمان پر ہنگامہ آرائی، دہشت پھیلانے اور پولیس گاڑی کو توڑنے کے مقدمات درج
MULTAN:
انسداد دہشت گردی کی منتظم عدالت نے تحریک لبیک کے 39 کارکنان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔
سندھ ہائیکورٹ میں انسداد دہشتگردی کی عدالت کے منتظم جج کے روبرو تحریک لبیک کے 39 کارکنان کو عدالت میں پیش کیا۔ ملزمان پیشی کے دوران نعتیہ کلام پڑھتے رہے۔
عدالت نے ملزمان کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ ملزمان کو نیوٹاؤن اور آرٹلری میدان پولیس نے پیش کیا۔ پولیس کے مطابق ملزمان پر ہنگامہ آرائی، دہشت پھیلانے اور پولیس گاڑی کو توڑنے کے مقدمات درج ہیں۔
ملزمان نے پولیس پر حملہ کیا اور موبائل کی توڑ پھوڑ کی۔ ان کے خلاف نیو ٹاؤن تھانے میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔عدالت میں ملزمان کے نام پکار کر حاضری لگائی گئی۔ نام پکارنے پر گرفتار افراد لبیک کہہ کر جواب دے رہے ہیں۔ عدالت نے تفتیشی افسران سے 14 روز میں مقدمہ چالان طلب کرلیا۔