بھارتی شہرحیدرآباد دکن میں موسلادھاربارش کے باعث دیوارگرنے سے 6 افرادہلاک

ریاست آندھرا پردیش میں 3 دنوں سے جاری تیز بارشوں اور طوفان کے باعث تقریباً 3ہزارعمارتوں کو غیر محفوظ قراردیا جاچکا ہے


ویب ڈیسک July 23, 2013
ریسکیو ٹیموں نے ملبے سے 2 افرا کو زندہ نکال لیا جبکہ 6 افراد دم توڑچکے تھے. فوٹو: فائل

نواحی علاقے اولڈ وال ایریا میں موسلادھار بارش کے باعث دیوار گرنے سے 6 افراد ہلاک ہوگئے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق حادثہ ریاست آندھرا اپردیش کے دارالحکومت حیدرآباددکن میں پیش آیا، جہاں رات گئے زیر تعمیرعمارت کی دیوار ایک کچے مکان پرگرگئی جس کے نتیجے میں گھر میں سوئے 8 افراد ملبے تلے دب گئے، ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر ملبے سے 2 افراد کو زندہ نکال لیا جبکہ 6 افراد دم توڑچکے تھے، زندہ بچ جانے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔


واضح رہے کہ ریاست آندھرا پردیش میں 3 دنوں سے جاری تیز بارشوں اور طوفان کے باعث تقریباً 3ہزار عمارتوں کو غیر محفوظ قرار دیا جا چکا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔