نریندر مودی کے دورہ کشمیر سے پہلے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہے دفتر خارجہ

بھارتی وزیر اعظم کے دورہ سے پہلے مقبوضہ وادی میں بھارتی فورسز کے مظالم بڑھ گئے ہیں، دفتر خارجہ


ویب ڈیسک February 02, 2019
بزدلانہ کارروائیوں سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبایا نہیں جا سکتا، ترجمان دفترخارجہ (فوٹو: فائل)

KARACHI: ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر سے پہلے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر اظہار مذمت کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد فیصل کا ٹوئٹر پر کہنا تھا کہ نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر سے پہلے بھارت بوکھلاہٹ کا شکار ہوگیا ہے اور بھارتی فورسز نے نہتے کشمیریوں پر مظالم مزید تیز اور بڑھا دیئے ہیں۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارتی فورسز کی جانب سے وادی میں گھر گھر تلاشی اور محاصرے کی کارروائیوں میں اضافہ ہوا ہے اور اس آڑ میں کشمیری نوجوانوں پر ظلم کے پہاڑ توڑے جارہے ہیں لیکن بھارت یاد رکھے کہ ایسی بزدلانہ کارروائیوں سے کشمیریوں کی تحریک آزادی کو دبایا نہیں جاسکتا۔



تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں