اوگرا کرپشن کیس کے مرکزی ملزم توقیرصادق کے جسمانی ریمانڈ میں مزید 10 روزکی توسیع

میرے رشتے داروں کے نمبرمانگے جارہے ہیں تاکہ پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے افرادکےخلاف جھوٹے بیان لئے جاسکیں، توقیرصادق


ویب ڈیسک July 23, 2013
میرے رشتے داروں کے نمبرمانگے جارہے ہیں تاکہ پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والے افرادکےخلاف جھوٹے بیان لئے جاسکیں، توقیرصادق فوٹو: آئی این پی/فائل

MUZAFFARABAD: احتساب عدالت نے اوگراکرپشن کیس میں توقیر صادق کا مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا ہے جب کہ تفتیشی افسر کے تشدد کی شکایت پرعدالت نے میڈیکل چیک اپ کرانے کا حکم دے دیا۔

اوگرا کرپشن کیس کے مرکزی ملزم توقیر صادق کو احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر کے سامنے پیش کیا گیا، اس موقع پر نیب نے عدالت سے استدعا کی کہ توقیر صادق سے ابھی مزید تفتیش کرنا باقی ہے اس لئے ملزم کا مزید 14 روزہ جسمانی ریمانڈ دیا جائے، جس پر عدالت نے توقیر صادق کا 10 روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں 2 اگست کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔

دوران سماعت توقیر صادق نےعدالت کو بتایا کہ 4 پولیس اہلکاروں کے سامنے تفتیشی افسر انہیں برہنہ کرکے گندی زمین پر لٹاتا ہے اور انہیں سونے بھی نہیں دیا جاتا۔ انہوں نے کہا کہ میرے رشتہ داروں کے نمبر مانگے جارہے ہیں تاکہ پیپلزپارٹی سے تعلق رکھنے والوں کے خلاف جھوٹے بیان لئے جاسکیں، توقیر صادق نے کہا کہ مجھے ذہنی اذیت پہنچائی جارہی ہے اور میرا طبی معائنہ بھی نہیں کروایا جارہا، جس پر تفتیشی افسر کا کہنا تھا کہ ان کے ادارے کے افسروں نے ایف بی آئی سے تربیت لی ہوئی ہے وہ ایسے حربے استعمال نہیں کرتے تاہم عدالت نے تفتیشی افسر کے تشدد کی شکایت پر توقیر صادق کا میڈیکل چیک اپ کا حکم دے دیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔