اسلام آباد میں ہوں کوئی گرفتار کرنا چاہتا ہے تو آئے اور کرلے یوسف رضا گیلانی

عدلیہ کو حکومت بھی چلانی ہے تو ملک کے تمام سیاستدانوں کو نااہل قرار دے دے۔ سابق وزیر اعظم


ویب ڈیسک July 23, 2013
ڈی جی اوگرا کا تقرر بھی اسی طرح کیا جس طریقہ کار کے تحت آرمی چیف ،ڈی جی آئی ایس آئی اور چیف جسٹس جیسی تقرریاں کیں۔،یوسف رضا گیلانی فوٹو: فائل

سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ وہ اسلام آباد میں ہیں کوئی انہیں گرفتار کرنا چاہتا ہے تو آئے اور کرلے۔

اسلام آباد میں مشترکہ صدارتی امیدوار کی نامزدگی کے سلسلے میں پیپلز پارٹی اور دیگر جماعتوں کے اجلاس کے موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے سابق وزیر اعظم نے کہا کہ وزارت عظمیٰ کے دوران انہوں نے تمام اقدامات آئین کے تحت کئے اور اس پر انہیں استثنیٰ حاصل ہے۔ انہوں نے ڈی جی اوگرا کا تقرر بھی اسی طرح کیا جس طریقہ کار کے تحت آرمی چیف ،ڈی جی آئی ایس آئی اور چیف جسٹس جیسی تقرریاں کیں۔

یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ جس طرح انہوں نے صدر آصف زرداری کے استثنیٰ کا دفاع کیا تھا اسی طرح اپنا دفاع بھی بھرپور انداز میں کریں گے، ملک میں کسی پر الزام لگانا بڑی بات نہیں، چیف جسٹس اور نواز شریف پر بھی کئی الزامات ہیں لیکن اپنے خلاف انتقامی کارروائی کی انہیں کبھی پرواہ نہیں رہی، یہ کہا جارہا ہے کہ پنجاب حکومت ان کی گرفتاری کے لئے نیب سے تعاون نہیں کررہی اس لئے وہ خود اسلام آباد آئے ہیں۔ کسی کو انہیں گرفتار کرنا ہے تو کرلے ان کا خرچہ بچے گا۔ انہوں نے کہا کہ عدلیہ کو حکومت بھی چلانی ہے تو ملک کے تمام سیاستدانوں کو نااہل قرار دے دے۔

واضح رہے کہ اوگرا کرپشن کیس میں نیب نے سابق وزیراعظم کو 3 نوٹس جاری کرچکی ہے تاہم یوسف رضا گیلانی نے سابق وزیراعظم کی حیثیت سے حاصل استثنیٰ کو بنیاد بنا کر پیش ہونے سے انکار کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |