بالی ووڈ اداکارسنجے دت کی اپنی سزا کے خلاف دائر آخری اپیل بھی مسترد

سپریم کورٹ کی جانب سے اپیل مسترد ہونے کے بعد اب سنجے دت دوبارہ اپیل کرنے کے حق سے محروم ہوگئے ہپں


ویب ڈیسک July 23, 2013
سنجے دت نے درخواست نظر ثانی اپیل کے مسترد ہونے کے بعد دائر کی تھی۔ فوٹو: فائل

KARACHI: بھارتی سپریم کورٹ نے 1993 کے بم دھماکوں میں سنجے دت کو سنائی گئی سزا کے خلاف ان کی جانب سے دائر کی گئی دوسری اور آخری اپیل بھی مسترد کر دی ہے

درخواست سنجے دت کی جانب سے ان کی نظر ثانی اپیل مسترد ہونے کے بعد دائر کی گئی تھی اور سپریم کورٹ کی جانب سے اس کے مسترد ہونے کے بعد اب سنجے دت دوبارہ اپیل کرنے کے حق سے محروم ہوگئے ہیں۔

واضح رہے کہ سنجے دت کو 1993 کے بم دھماکوں میں ملوث ملزمان کا اسلحہ گھر میں چھپانے کے جرم میں 2006 میں ٹاڈا عدالت کی جانب سے 6 سال کی سزا سنائی گئی تھی جو رواں سال مارچ میں سپریم کورٹ کی جانب سے کم کر کے 5 سال کر دی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔