کراچی میں اسلحے سے بھرا ٹرک پکڑا گیا 2 ملزمان گرفتار پولیس

پکڑا گیا اسلحہ کراچی میں یوم علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کےموقع پر دہشت گردی کے لئےاستعمال کیا جانا تھا، ایس ایس پی ساؤتھ


ویب ڈیسک July 23, 2013
اسلحہ پشاور سے کراچی منتقل کیا جارہا تھا، ایس ایس پی ساؤتھ ناصر آفتاب فوٹو: اے ایف پی / فائل

پولیس اور حساس ادارے نے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے سپر ہائی وے پر کارروائی کرکے اسلحے سے بھرا ٹرک پکڑ کر 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

ایس ایس پی ساؤتھ ناصر آفتاب کے مطابق پکڑا گیا اسلحہ کراچی میں یوم علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے موقع پر دہشت گردی کے لئے استعمال کیا جانا تھا اور اس میں سیکیورٹی فورسز سے چھینا گیا اسلحہ بھی شامل ہے،اسلحہ پشاور سے کراچی منتقل کیا جارہا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کی بھی تحقیقات کی جارہی ہے کہ گرفتار ملزمان کا تعلق کس دہشت گرد تنظیم سے ہے اورانہیں اسلحہ کس نے فراہم کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں