کراچی ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں مذہبی جماعت کاعہدیدار جاں بحق

آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔

آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ایس پی ایسٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔ فوٹو:فائل

بریگیڈ پارکنگ پلازہ کے قریب ٹارگٹ کلنگ کی واردات میں اہلسنت و الجماعت لیاقت آباد ٹاؤن کا علاقائی عہدیدار جاں بحق ہوگیا۔

کراچی کے علاقے صدر میں پارکنگ پلازہ شہاب الدین مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال لیجائی گئی جہاں اس کی شناخت ندیم قادری کے نام سے ہوئی۔


اہلسنت و الجماعت کے ترجمان عمر معاویہ نے بتایا کہ موٹر سائیکل سوار دہشت گردوں نے تنظیم کے لیاقت آباد ٹاؤن کے علاقائی صدر ندیم قادری کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا کر قتل کر دیا، واقعے کی وہ شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔

عمر معاویہ نے بتایا کہ ندیم قادری موٹر سائیکل پر سوار تھے اور وہ صدر سے اپنی رہائشی گاہ لیاقت آباد جا رہے تھے کہ انھیں نشانہ بنایا گیا۔

دریں اثنا آئی جی سندھ ڈاکٹر کلیم امام نے پارکنگ پلازہ کے قریب مذہبی جماعت کے رہنما پر فائرنگ کے واقعے کی ایس ایس پی ایسٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔
Load Next Story