پاکستان کشمیری عوام کی بھرپور حمایت جاری رکھے گا وزیرخارجہ

مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کا موقف واضح اور دو ٹوک ہے، شاہ محمود


ویب ڈیسک February 03, 2019
کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے، وزیرخارجہ

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کا موقف انتہائی واضح اور دو ٹوک ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کشمیر کانفرنس میں شرکت کے لیے لندن روانہ ہوگئے، جہاں وہ کل برطانوی پارلیمنٹ میں منعقدہ انٹرنیشنل کشمیر کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

اس موقع پر وزیرخارجہ کا کہنا تھا کہ لندن میں یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر نہتے کشمیریوں پر ہونے والے بھارتی مظالم اور جبر استبداد کے خلاف بھر پور آواز اٹھائیں گے، مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے پاکستان کا موقف انتہائی واضح اور دو ٹوک ہے، کشمیر ہماری خارجہ پالیسی کا اہم ستون ہے ۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی منظور کردہ قراردادوں کی روشنی میں کشمیری عوام کے حق خودارادیت کے حصول تک ان کی بھرپور سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا جب کہ اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کے لئے ہائی کمشنر کے دفتر (اوایچ سی ایچ آر) اوربرطانوی پارلیمانی گروپ کی حالیہ رپورٹس نے پاکستانی موقف کی تائید کی ہے۔



دوسری جانب وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے لندن روانگی سے قبل آل پارٹیز حریت کانفرنس کی سینیئر قیادت سے ٹیلیفونک رابطہ کیا اور یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے لندن میں ہونے والے پروگرام کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |