لاہور میں پتنگ بازی نہ رک سکی گلے پر ڈور پھرنے سے 2 افراد زخمی

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا پتنگ بازی کے واقعات پر برہمی کا اظہار


ویب ڈیسک February 03, 2019
وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا پتنگ بازی کے واقعات پر برہمی کا اظہار فوٹو:فائل

پتنگ بازوں نے پابندی کے احکامات کو ہوا میں اڑاتے ہوئے پتنگ بازی جاری رکھی جس کے نتیجے میں گلے پر ڈور پھرنے سے 2 افراد زخمی ہوگئے۔

لاہور میں پابندی کے باوجود پتنگ بازی نہ رک سکی اور پولیس کے دعوے دھرے رہ گئے۔ فیکٹری ایریا کے علاقے میں قاتل ڈور نے دو شہریوں کو زخمی کردیا جنہیں اسپتال میں طبی امداد فراہم کی گئی۔

والٹن روڈ پر 35 سالہ موٹر سائیکل سوار ماجد گلے پر ڈور پھرنے سے زخمی ہو گیا جس کے بعد اسی علاقے میں فقیر حسین نامی شہری بھی گلے پر ڈور پھرنے سے زخمی ہو کر اسپتال پہنچ گیا۔

وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ڈور پھرنے سے 2 افراد کے زخمی ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے پتنگ بازی کے واقعات پر برہمی کا اظہار کیا۔ انہوں نے سی سی پی او لاہور سے رپورٹ طلب کرتے ہوئے پتنگ بازی پر پابندی کے قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کا حکم دیا۔

عثمان بزدار نے کہا کہ پتنگ بازی پر پابندی کے قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے اور ڈور پھرنے سے زخمی افراد کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔