اوپرا سنگر سائرہ پیٹر کا ملکہ ترنم نور جہاں کو ٹریبیوٹ

مجھے پاکستانی فلمی موسیقی سے  بہت زیادہ لگاو ہے، سائرہ پیٹر

مجھے پاکستانی فلمی موسیقی سے  بہت زیادہ لگاو ہے، سائرہ پیٹر

پاکستان کی پہلی اوپرا سنگر سائرہ پیٹر نے خواجہ خورشید انور کی دھن ' ونجلی والڑیا ' کو نئے انداز میں گا کر ریلیز کردیا۔

پاکستان کی پہلی اوپرا سنگر سائرہ پیٹر نے نامور موسیقار خواجہ خورشید انور اور ملکہ ترنم نورجہاں کو شان دار ٹرہبوٹ پیش کرتے ہوئے ماضی کی دل چھولینے والی موسیقی کی یادیں تازہ کردیں۔ سائرہ پیٹر نے پاکستانی فلمی موسیقی کو زندہ کرنے کا عزم کیا ہے۔


اس سلسلے میں انہوں نے پہلے روبن گھوش کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا اور اب خواجہ خورشید انور کے سپر ہٹ گیت ونجلی والڑیا، اپنی آواز میں گا کر 70 کے فلمی دور کی حسین یادوں کو تازہ کردیا۔ یہ نغمہ مشہور فلم ہیررانجھا میں ماضی کی سپر اسٹار فردوس اور اعجاز پر فلمایا گیا تھا ۔

سائرہ پیٹر نے لندن سے ایکسپریس سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ مجھے پاکستانی فلمی موسیقی سے بہت زیادہ لگاو ہے ۔اسی لیے اپنے عظیم موسیقار وں کو خراج تحسین پیش کررہی ہوں، جلد پاکستان آکر نئے سال کا نیا البم ریلیز کروں گی۔

https://vimeo.com/315007541?fbclid=IwAR27oVAvoZ-rF29BM8hbECotcwdHYoo0sAZboX3tKyrQ1qbevtFxxI4MPzg
Load Next Story