نوازشریف کے میڈیکل ٹیسٹ گردے میں پتھری کی نشاندہی

نواز شریف کے گردے میں موجود پتھری لتھوٹرپسی کے ذریعے نکالی جا سکتی ہے، ڈاکٹرز


ویب ڈیسک February 03, 2019
نواز شریف کے گردے میں موجود پتھری لتھوٹرپسی کے ذریعے نکالی جا سکتی ہے، ڈاکٹرز۔ فوٹو : فائل

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کی سی ٹی اسکین ٹیسٹ رپورٹ منظرعام پر آ گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہور کے سروسز اسپتال میں زیر علاج میاں نواز شریف کے بائیں گردے میں مائنر پتھری کی نشاندہی ہوئی ہے اور اس معاملے پر ڈاکٹرز کی مشاورت جاری ہے جب کہ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کے گردے میں موجود پتھری لتھوٹرپسی کے ذریعے نکالی جا سکتی ہے۔

سروسز اسپتال کی غازی علم دین شہید وارڈ میں میاں نواز شریف کا سی ٹی اسکین کے یو بی ٹیسٹ سمیت دیگر ٹیسٹ لیے گئے، سی ٹی اسکین گردوں کی بیماری کے باعث کیا گیا تھا۔

علاوہ ازیں سابق وزیراعظم کے دل کےمعائنے کے لیے پی آئی سی کو کال بھجوادی گئی، سروسز اسپتال کا وی آئی پی روم سابق وزیراعظم کے لیے مختص کردیا گیا ہے جب کہ گزشتہ روز بھی3 رکنی میڈیکل بورڈ نے ایک گھنٹے تک نواز شریف کا طبی معائنہ کیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: سروسز اسپتال میں نوازشریف کے مختلف ٹیسٹ



واضح رہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف مختلف امراض میں مبتلا ہیں۔ ان کے طبی معائنے کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے امراض قلب کے ماہرین پر مشتمل خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا گیا تھا۔ جس نے 30 جنوری کو 2 گھنٹے تک کوٹ لکھپت جیل میں نواز شریف کا طبی معائنہ کیا تھا۔ میڈیکل بورڈ نے میڈیکل رپورٹس کی روشنی میں نواز شریف کو اسپتال منتقل کرنے کی سفارش کی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں